بھارت

بھارت میں کشمیری طلبا ء کا کوئی وکیل نہیں، ہائی کورٹ نے کیس سہارنپور منتقل کردیا

آگرہ19فروری(کے ایم ایس) بھارتی ریاست اترپردیش کے شہرآگرہ کے ایک انجینئرنگ کالج میں زیر تعلیم تین کشمیری طلباء کی فائل جن کو ٹی ٹونٹی عالمی کرکٹ کپ کے ایک میچ میں بھارت کے خلاف پاکستان کی جیت کا جشن منانے کے الزام میں گرفتار کیاگیا تھا، تقریبا 15ماہ بعد سہارنپور پہنچ گئی ہے۔
آگرہ میں وکلاء نے کشمیری طلباء کا مقدمہ لڑنے سے انکارکیا تھاجس کے بعدالہ آباد ہائی کورٹ کے حکم پر مقدمے کو سہارنپور منتقل کردیا گیا ہے۔آگرہ میں وکلا ء کے اس اعلان کے بعد کہ وہ کشمیری نوجوانوں کا مقدمہ نہیں لڑیں گے، یہاں تک کہ کچھ وکلاء نے عدالت کے احاطے میں طلباء پر جسمانی حملہ بھی کیا، کشمیری طلباء نے الہ آباد ہائی کورٹ سے درخواست کی تھی کہ کیس کو آگرہ سے باہر کسی جگہ منتقل کیا جائے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button