بھارت

بھارتی فضائیہ رواں ماہ کے آخر تک ابھینندن کے”مگ 21سکواڈرن ”کو ریٹائر کرنے کے لیے تیار

نئی دہلی20ستمبر(کے ایم ایس) بھارتی فضائیہ اپنے مگ 21اسکواڈرن کو ریٹائر کرنے کے لیے تیار ہے ۔ ونگ کمانڈر ابھینندن ورتھمان اسی سکواڈرن کا حصہ ہے جس کے طیارے کو فروری 2019میں پا ک فضائیہ نے مار گرایا تھا۔
سرینگر میں مقیم یہ سکواڈرن بھارتی فضائیہ کے پرانے مگ 21لڑاکا طیاروں کے چار باقی ماندہ سکواڈرن میں سے ایک ہے۔ ذرائع ابلاغ کی رپورٹس میںبھارت کے دفاعی ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ نمبر 51سکواڈرن کو منصوبے کے مطابق ستمبر کے آخر تک ریٹائر ہونا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مگ 21 کے باقی تین سکواڈرن کو 2025تک مرحلہ وار ختم کر دیا جائے گا۔پاکستان ایئر فورس (PAF)نے27فروری 2019کوپاکستانی علاقے پر حملہ کرنے کے بعد ایک بھارتی MiG-21طیارے کو مار گرایاتھا اور ابھینندن کو گرفتار کیاتھا۔ اگلے دن پاکستان کی حکومت نے خیرسگالی کے اظہارکے لئے ان کی رہائی کا اعلان کیا جس کا عالمی برادری نے بڑے پیمانے پر خیرمقدم کیا۔مگ 21جیٹ طیاروں کو چار دہائیوں سے زیادہ پہلے بھارتی فضائیہ میں شامل کیا گیا تھا اور ان میں سے بہت سے طیارے مختلف حادثات میں ضائع ہوچکے ہیں۔ سوویت دور کے روسی لڑاکا طیارے گزشتہ کئی سالوں سے متعدد حادثات کی وجہ سے خبروں میں رہے جن میں پائلٹوں کی موت واقع ہوئی ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button