مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارت نے مقبوضہ جموں وکشمیر میں مظالم کی تمام حدیں پار کر لی ہیں،یوسف نقاش

 

سرینگر 14اکتوبر (کے ایم ایس)
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میںاسلامک پولیٹیکل پارٹی کے چیئرمین محمد یوسف نقاش نے کہا ہے کہ بھارت نے مقبوضہ علاقے میں مظالم کی تمام حدیں پار کر لی ہیں اور وہ عالمی قوانین کی دھجیاں اڑا رہا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق محمد یوسف نقاش نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں بھارتی مظالم اور کشمیری نوجوانوں کی حالیہ اندھا دھند گرفتاریوں کے خلاف کل جماعتی حریت کانفرنس کی طرف سے کل بروز جمعہ دی جانے والی ہڑتال کی کال کی حمایت کرتے ہوئے کشمیریوں سے اپیل کی کہ وہ ہڑتال کو کامیاب بنائیں۔ انہوںنے افسوس ظاہر کیا کہ نہتے کشمیریوں کے خلاف بھارتیمظالم اپنی حدوں کو چھو رہے ہیں لیکن عالمی برادری خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ غیر قانونی طور پر نظر بند دختران ملت کی سربراہ آسیہ اندرابی اور انکی ساتھوں کو من گھڑٹ مقدمات میں ملوث کرنا عالمی قانون کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button