مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ کشمیر:ایس آئی اے کی طرف سے کشمیری شہری کے خلاف چارج شیٹ دائر
سرینگر 26اگست (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارت کے زیر کنٹرول ریاستی تحقیقاتی ایجنسی (ایس آئی اے)نے آج سرینگر کے ایک شہری کے خلاف بدنام زمانہ بھارتی تحقیقاتی ادارے این آئی اے کی عدالت میں چارج شیٹ دائر کی ۔
این آئی اے نے ایک بیان میں کہاہے کہ آج سرینگر کے علاقے نوشہر ہ کے کاغذگڑی محلہ کے رہائشی حماد فاروق کے خلاف چارج شیٹ دائر کی گئی ہے ۔ یاد رہے ایس آئی اے نے حماد فاروق کو گزشتہ سال ایک جھوٹے اور بے بنیاد مقدمے میں ملوث کیا تھا۔