انسانی حقوق

لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ کشمیریوں کا ذریعہ معاش چھین رہی ہے، التجا مفتی

سری نگر : بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی رہنما التجا مفتی نے ضلع اسلام آباد کے علاقے بجبہاڑہ میں ریلوے لائن منصوبے کے نام پر زرخیز زرعی اراضی پر قبضے کی شدید مذمت کی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق التجا مفتی نے سری نگر میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے مقامی باشندوں کی زرعی زمینوں کو نشانہ بنانے پر مودی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوںنے کہا کہ ریلوے لائن کے لیے زرخیز زمینوں پر قبضہ لوگوں کی روزی روٹی پر براہ راست حملہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پلوامہ، بجبہاڑہ اور اونتی پورہ کی یہ زمینیں انتہائی زرخیز ہے ، ان میں باغات بھی ہیں اور ایسے منصوبوں کے لیے اسے تباہ کرنا درست نہیں ہے۔
التجا نے اس منصوبے کے تباہ کن ماحولیاتی اثرات پر بھی روشنی ڈالتے ہوئے انتظامیہ پر زور دیا کہ ریل منصوبے کیلئے غیر زرعی زمین کا انتخاب کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر کے ماحولیات کو پہلے ہی خطرات لاحق ہے، سیٹلائٹ ٹا ررزبغیر کسی مناسب شہری منصوبہ بندی کے تعمیر کیے جا رہے ہیں جو لوگوں میں عدم تحفظ کو مزید بڑھا رہے ہیں۔
پی ڈی پی رہنما نے کہا کہ انتظامیہ عوامی فلاح و بہبود کو نظر انداز کر رہی ہے اور علاقے کی معیشت کو نقصان پہنچارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمین کی برطرفی ہو یا ریلوے لائن کیلئے زرعی زمینیں چھیننے کا عمل، ایل جی انتظامیہ لوگوں کا ذریعہ معاش چھین رہی ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button