مقبوضہ جموں و کشمیر

بارہمولہ: معلم نے ساتھی معلم کا کان کاٹ دیا، ملزم گرفتار

سرینگر23فروری(کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کے ضلع بارہمولہ میں پولیس نے ایک استاد کو اپنے ایک ساتھی معلم کا کان کاٹنے کے الزام میں گرفتار کرلیاہے۔
ضلع کے علاقے پٹن بژھو کے ایک سرکاری مڈل سکول میں دو اساتذہ کے درمیان کسی بات پر جھگڑا ہوا جس دوران ایک استاد نے دوسر ے کا کان کاٹ ڈالا۔
پٹن کے ڈپٹی سپرانٹنڈنٹ پولیس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں مقدمہ درج کر کے ملز استاد کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔
دریں اثنا علاقے کی اساتذہ برادری نے واقعے کو انتہائی افسوسناک اور اپنے لیے شرمندگی کا باعث قرار دیا ہے ۔ محکمہ تعلیم نے بھی معاملے کی تحقیقات کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دیدی ہے ۔چیف ایجوکیشن آفیسر (سی ای او) بارہمولہ چمن لال شرما نے واقعے کو افسوسناک قرار دیا اور کہا کہ متعلقہ زونل ایجوکیشن آفیسر پٹن کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ملزم معلم کے خلاف محکمانہ کارروائی کے لیے رپورٹ مرتب کر کے جمع کرائےں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button