بھارت

مودی ملکی آئین بدلنے کیلئے چار سو سیٹیں مانگتے پھر رہے ہیں ، سنجے سنگھ

download (9)نئی دلی:  بھارت میں عام آدمی پارٹی کے سینئر رہنما اور پارلیمنٹ کے ایوان بالا راجیہ سبھا کے رکن سنجے سنگھ نے کہا ہے کہ نریندر مودی ملکی آئین کو بدلنے اور لوگوں کے ووٹنگ کے حق کو چھیننے کیلئے انتخابات میں چار سو سیٹوں کے حصول کی خواہش ظاہر کر رہے ہیں۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق سنجے سنگھ نے ایک بیان میں کہا کہ حزب اختلاف کے رہنماﺅں اور لوگوں کے ذہنوں میں یہ احساس مسلسل مضبوط ہو رہا کہ اگر بی جے پی پھر برسراقتدار آئی تو یہ ملکی آئین بدل دے گی، ریزرویشن ختم کر دے گی ، کسانوں، نوجوانوں اور خواتین کے حقوق مزید چھین لے گی ۔ انہوںنے کہا کہ بی جے پی اور آر ایس ایس کو آئین میں بالکل یقین نہیں ہے لہذا وہ اسے بدلنا چاہتی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ سب کرنے کیلئے نریندر مودی اور بی جے پی کے دیگر رہنما چار سو سیٹیں مانگتے پھر رہے ہیں۔
عام آدمی پارٹی کے رہنما نے مزیدکہا کہ اگر بھیم راﺅ امبیڈکر کے مرتب کر دہ آئین کے ساتھ کوئی چھڑ چھاڑ کرے گا تو ہم اسے ایسا نہیں کرنے دیں گے ۔ انہوںنے دلتوں ، پسماندہ طبقوں اور قبائیلوں کے ساتھ ہر بھارتی شہری کو ہوشیار رہنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ اگر بی جے پی جیت گئی تو وہ آپ سے ووٹ کی طاقت بھی چھین لے گی۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button