مقبوضہ جموں و کشمیر

شبیرشاہ کا مسرت عالم بٹ کے سسر کے انتقال پر اظہارتعزیت

Shabbir Shsh

سرینگر: غیر قانونی طوپرنظر بندکل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما اور جموں کشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے چیئرمین شبیر احمد شاہ نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین مسرت عالم بٹ کے سسر کے انتقال پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق شبیر احمد شاہ نے تہاڑ جیل سے ایک تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے مغفرت اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔انہوں نے کہا کہ قانون کے مطابق ہر قیدی کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ اپنے کسی بیمار رشتہ دار کی عیادت کرے یا رشتہ دار کے جنازے میں شرکت کرے لیکن یہ انتہائی افسوس ناک ہے کہ بھارتی حکام نے کشمیری سیاسی قیدیوں کو اس بنیادی حق سے محروم کر رکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس بات کی اشد ضرورت ہے کہ انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں کشمیری قیدیوں کے ساتھ بھارتی حکومت کے ظالمانہ رویے کے خلاف اپنی آواز بلند کریں۔
دریں اثناء کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما خواجہ بشیر احمد المعروف نذیر کرنائی کے والد آج مقبوضہ جموں و کشمیر میں انتقال کرگئے ۔مختلف حریت رہنمائوں اور تنظیموں نے ان کے انتقال پر رنج وغم کا اظہارکرتے ہوئے سوگوار خاندان سے اظہارتعزیت کیاہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button