بھارت

بھارت: دوا ساز کمپنی نوئیڈا کے 3عہدیدار گرفتار

کمپنی کے شربت سے ازبکستان میں 18بچے ہلاک ہو گئے تھے

نئی دلی4 مارچ (کے ایم ایس)بھارت میں پولیس نے دو ا ساز کمپنی ’نوئیڈا“ کے تین عہدیداروں کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ کمپنی کا مالک اور سیکرٹری مفرور ہیں۔

نوئیڈا کا تیار کردہ کھانسی کا شربت پینے سے گزشتہ برس دسمبر میں ازبکستان میں اٹھارہ بچے ہلاک ہو گئے تھے ۔ کمپنی نے Max10-Cocگولیاں اور سیرپ مئی 2021میںازبکستان بھیجے تھے۔ تحقیقات کے بعد کمپنی کو بچوں کی اموات کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا تھا۔کمپنی کے عہدیداروں جیا جین، سچن جین، توہین بھٹاچاریہ، اتل راول اور مول سنگھ کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا ۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے توہین بھٹا چاریہ ، اتل راوت اور مول سنگھ کو گرفتار کر لیاجبکہ کمپنی مالکان جیا جین اور سچن جین مفرور ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button