بھارت

بھارت: انیل امبانی پر 5برس کیلئے پابندی، 25کروڑ روپے کا جرمانہ

ambani-ur

نئی دلی: سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیا(سیبی) نے معروف صنعتکار انیل امبانی اور انکی کمپنی ریلائنس یوم فنانس (آر ایچ ایف ایل) کے اعلی عہدیداروں سمیت 24دیگر افراد اور کمپنیوں پر سیکورٹی مارکیٹ میں کاروبار کرنے پر پابند ی عائد کر دی ہے۔ سیبی نے انیل امبانی پر25کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کرتے ہوئے انہیں کسی بھی فہرست بند کمپنی میں ڈائریکٹر، کلیدی انتظامی عہدیدار یا مارکیٹ ریگولیٹر کیساتھ درج کسی بھی دلال کے طور پر کام کرنے پرپانچ برس کیلئے پابندی عائد کر دی ہے۔
سیبی کی طرف سے جاری کردہ 222صفحات پر مشتمل تفصیلی حکمنامے میں انکشاف کیا گیا ہے کہ انیل امبانی نے ریلائنس ہوم فنانس کے اعلیٰ انتظامی اہلکاروں کی مدد سے اپنے اداروں کو قرض کے طور پر خفیہ طریقے سے پیسے نکالنے کی سازش کی تھی ، دھاندلی کی اس کارروائی میں انیل امبانی اور انکی کمپنی نے غیر قانونی طور پر روپیہ منتقل کیا جس سے مارکیٹ کی شفافیت اور سرمایہ کاروں کے حقوق متاثر ہوئے۔ سیبی نے سخت کارروائی کرتے ہوئے ریلائنس ہوم فنانس پر چھ ماہ کیلئے پابندی عائد کر دی ہے جبکہ کمپنی پر چھ لاکھ روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔ سیبی کا کہنا ہے کہ اس کارروائی کا مقصد مارکیٹ کی سالمیت کو برقرار رکھااور سرمایہ کاروں کے اعتماد کو یقینی بنانا ہے

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button