مقبوضہ جموں و کشمیر

کل جماعتی حریت کانفرنس کا شوپیاں قتل عام کے شہداءکو خراج عقیدت، جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ

APHCسرینگر 04 مارچ (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے شوپیاں قتل عام کے شہداءکو آج شہادت کی 5ویں برسی پر شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے شہداءکے مقدس مشن کی تکمیل تک جدوجہد رکھنے کے کشمیریوں کے عزم کا اعادہ کیا۔
بھارتی فوج کی 44راشٹریہ رائفلز کے اہلکاروں نے 2018 میں آج کے دن شوپیاں کے علاقے پاہنو Pahnoo میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران 6 نوجوانوں کو شہید کیا تھا۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماو¿ں غلام محمد خان سوپوری،سید بشیر اندرابی، خواجہ فردوس, محمد سلیم زرگر، یاسین عطائی، زمرودہ حبیب، یاسمین راجہ، فریدہ بہن جی اور ڈاکٹر مصعب نے سرینگر میں اپنے بیانات میں کہا کہ مودی حکومت نے کشمیریوں کے قتل کیلئے 9لاکھ سے زائد فورسز اہلکار علاقے میں تعینات کررکھے ہیں۔
انہوں نے شہداءکو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی عظیم قربانیاں ایک روز ضرور رنگ لائیں گی۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماﺅں نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ جموںکشمیر کو دنیا کے سب سے بڑے فوجی تعیناتی والے خطے میں تبدیل کر دیا ہے ۔انہوںنے کہا کہ قابض بھارتی فوجی حق خود ارادیت کے مطالبے کی پاداش میں گزشتہ سات دہائیوں سے زائد عرصے سے بیگناہ کشمیریوں کا خون بہا رہے ہیں۔انہوںنے کہا کہ بھارتی کی تمام تر چیرہ دستیوں کے باوجود کشمیریوں کے حوصلے بلند ہیں اور وہ شہداءکے عظیم مشن کو اسکے منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے پرعزم ہیں۔کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماﺅںنے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ بھارت کے ہاتھوں کشمیریوں کی نسل کشی کا نوٹس لے۔

دریں اثنا کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ کے کنوینر محمود احمد ساغر نے اسلا م آباد میں جاری ایک بیان میںشہدائے شوپیاں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ بیگناہ کشمیریوں کے قتل عام کے واقعات نام نہاد بھارتی جمہوریت کے ماتھے پر ایک بدنما دھبہ ہیں۔

کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ کے رہنمارہنما، قاضی عمران نے اسلام آباد میں جاری ایک بیان میں آزادی پسند کارکن محمد اقبال عرف عبداللہ کو انکے20ویں یوم شہادت پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ بھارتی فوجیوں نے محمد اقبال کو 2003 میں آج ہی کے دن جموں خطے کے ضلع پونچھ میں مینڈھر کے مقام پر شہید کیا تھا۔ قبل ازیں فوجیوں نے ان کے والد حاجی نور حسین کو 23 جولائی 2001 کو اسی علاقے میں شہید کیا تھا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button