مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارتی حکمران حقائق کے برخلاف بیانات سے جموں وکشمیر کی متنازعہ حیثیت تبدیل نہیں کرسکتے

سرینگر13مارچ(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنمائوں خادم حسین اورسید سبط شبیر قمی نے کہا ہے کہ بھارتی حکمران اپنے بے بنیاد اور حقائق کے برخلاف بیانات کے ذریعے جموں وکشمیر کی عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازعہ حیثیت اور تاریخی حقائق ہرگز تبدیل نہیں کرسکتے۔
حریت رہنمائوں نے سرینگر میں جاری ایک مشترکہ بیان میں مقبوضہ جموں وکشمیر کے نا م نہاد لیفٹیننٹ گورنر منوج سہنا کے حالیہ بیان کو انتہائی مضحکہ خیز قرار دیا جس میں انہوں نے آزاد جموں وکشمیر کو بھارت کا اٹوٹ انگ قرار دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر کبھی بھی بھارت کا حصہ نہیں رہا ہے جبکہ بھارت نے 1947میں فوجی طاقت کے بل پر اسکے ایک بڑے حصے پر قبضہ جما لیا تھا اور مقبوضہ علاقے کے لوگ اس جابرانہ قبضے کے خلاف مزاحمت میں قربانیوں کی ایک لازوال تاریخ رقم کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت بے پنا مظالم کے باوجود کشمیریوں کی تحریک آزادی دبانہیں سکا ہے اور وہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں ایک ہاری ہوئی جنگ لڑرہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی رہنمائوں کے اشتعال انگیز بیانات انکی بوکھلاہٹ کا واضح مظہر ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بے بنیاد بھارتی بیانات ، دعوے اور جارحانہ کارروائیاں اس بات کا ثبوت ہیں کہ مودی کی فسطائی حکومت خطے کا امن درہم برہم کرنے پر تلی ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہندو توا بی جے پی ایک طرف مقبوضہ جموں وکشمیر میں مسلمانوں کے قتل عام کے علاوہ انہیں اپنی زمینوں، مکانات اور دیگر املاک سے محروم کرنے کی ظالمانہ کارروائیوں میں مصروف ہے جبکہ دوسری طرف اس نے آزاد جموں وکشمیر پر بھی اپنی میلی نظریں گاڑرکھی ہیںلیکن اسے یاد رکھنا چاہیے کہ وہ اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہو گی۔ حریت رہنمائوں نے کہا کہ بھارتی کو چاہیے کہ وہ مقبوضہ جموں وکشمیر کے زمینی حقائق تسلیم کرے اور کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق انکا پیدائشی حق ، حق خود ارادیت دے تاکہ خطے میں دیرپا امن و ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر ہو سکے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button