بھارت

دنیا کی دوسری بڑی آبادی ہونے کے باوجود بھارت تعلیم یافتہ ممالک کی فہرست میں کہیں نہیں ہے

واشنگٹن14مارچ(کے ایم ایس)آبادی کے لحاظ سے چین کے بعد دنیا کا دوسرا سب سے بڑا ملک ہونے کے باوجود بھارت سب سے زیادہ تعلیم یافتہ ممالک کی فہرست میں کہیں بھی نہیں ہے۔
ورلڈ سٹیٹسٹکس نے دنیا کی سب سے زیادہ تعلیم یافتہ آبادی کے بارے میں رپورٹ جاری کی ہے۔ سب سے زیادہ تعلیم یافتہ 20ممالک کی فہرست میں بھارت اور امریکہ کہیں بھی نہیں ہیں۔سب سے زیادہ تعلیم یافتہ 3 ممالک میںسوئٹزرلینڈ پہلے، جاپان دوسرے اور سویڈن تیسرے نمبرپرہیں، امریکہ21ویں نمبر پر ہے جبکہ بھارت اس فہرست میں کہیں نہیں ہے۔سب سے زیادہ تعلیم یافتہ10ممالک کی فہرست میں جرمنی چوتھے، برطانیہ پانچویں، ڈنمارک چھٹے، ناروے ساتویں، فن لینڈ آٹھویں، کینیڈا نویںاور نیدرلینڈ دسویں نمبرپر ہے۔ چین 26ویں نمبر پر ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ عالمی یونیورسٹیوں میں چار امریکی یونیورسٹیوں نے 2023 کی کیو ایس درجہ بندی میں اعلیٰ مقام حاصل کیا ہے۔ ان میں میساچوسٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی پہلے، اسٹینفورڈ یونیورسٹی تیسرے، ہارورڈ یونیورسٹی پانچویں اور یونیورسٹی آف شکاگودسویں نمبر پر آئی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button