برطانیہ میں کشمیریوں اور سکھوں کے بھارت مخالف احتجاجی مظاہرے
لندن16اگست (کے ایم ایس)
برطانیہ میں مقیم کشمیریوں اور سکھوں نے15اگست کو بھارت کے یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طورپر منایا اوربھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں جاری انسانی حقوق کی پامالیوں کے خلاف اور خالصتان کے حق میں متعدد احتجاجی مظاہرے کئے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مظاہرین نے ہاتھوں میں پلےکارڈزاور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر مقبوضہ جموں وکشمیر عوام کے خلاف بھارتی دہشتگردی اورانسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے خلاف نعرے درج تھے۔ جموں وکشمیر پربھارت کے غیر قانونی اور ناجائز قبضے کے لندن میں بھارتی ہائی کمیشن کے باہر بھی مظاہرہ کیا گیا۔برمنگھم اور بریڈ فورڈ میں بھی مظاہرے کئے گئے۔ اس کے علاوہ سنٹرل یوکے میں ایک ڈیجیٹل وین کمپین بھی چلائی گئی جس پر کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو اجاگر کیا گیااور بھارت کے مظالم کو نمایاں طور پر دکھایا گیا۔