مقبوضہ جموں و کشمیر

غیر قانونی طور پر نظر بند حریت رہنماﺅں ،کارکنوں کی حالت زار پر اظہار تشویش

APHC (1)سرینگر 16ستمبر ( کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں حریت رہنماﺅں نے جیلوںمیں غیر قانونی طور پر نظر بندمزاحمتی رہنماﺅں اور کارکنوں کی حالت زار پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انسانی حقوق کے عالمی اداروں سے انکی رہائی کیلئے کردار ادا کرنے کی اپیل کی ہے۔

مولانا نصیر احمد ، ریاض احمد اور عبدالحمید پر مشتمل حریت رہنماﺅں کا ایک وفد نظر بندوں کے اہلخانہ کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے بڈگام اور پلوامہ اضلاع میں گیا۔ انہوںنے اس موقع پر نظر بندوں کے صبر و استقامت کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ انکا قصور محض یہ ہے کہ وہ تنازعہ کشمیرکے حل کی بات کرتے ہیں جس کی پاداش میں بھارت نے انہیں سلاخوں کے پیچھے ڈال رکھا ہے۔ حریت رہنماﺅں نے کہا کہ آزادی کے متوالوں کو ظلم و ستم کا نشانہ بنانا ظالم و جابر قوتوں کا ہمیشہ وطیرہ رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری غیر قانونی بھارتی تسلط سے آزادی چاہتے ہیں ، وہ اپنا حق خو د ارادیت مانگ رہے ہیں اور بھارت کے بے انتہا جبر کے باوجود اپنے مطالبے پر مضبوطی سے ڈٹے ہوئے ہیں۔ مولانا نصیر احمد اور دیگر نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین مسرت عالم بٹ، شبیر احمد شاہ، محمد یاسین ملک ، آسیہ اندرابی ،ڈاکٹر محمد قاسم فکتو، ڈاکٹر شفیع شریعتی، غلام قادر بٹ ،سید اشفاق بخاری، محمد رفیق گنائی، اسداللہ پرے،فہمیدہ صوفی، ناہیدہ نسرین، حکیم شوکت، معراج الدین نندہ سمیت غیر قانونی طورپر نظر بند تمام رہنماﺅں کے عزم وہمت کو سراہتے ہوئے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ ان کی رہائی کے لئے بھارت پر دباو¿ ڈالیں۔کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما مولانا مصعب ندی نے سوپور میں ایک عوامی اجتماع سے اپنے خطاب میں کہا کہ کشمیری حق خود ارادیت کے لئے پیش بہا قربانیاں دے رہے ہیں، ہزاروں لوگ جیلوں میں بند ہیں ۔ انہوںنے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے کردار ادا کرے تاکہ کشمیریوںکی مشکلات ختم ہوں۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما عبدالرشید لون نے سرینگر میں جاری ایک بیا ن میں غیر قانونی طورپر نظر بند حریت رہنماوں اور کارکنوں کی حالت زار پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ مقبوضہ علاقے میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کا نوٹس لے اور نظر بندوں کی رہائی اور تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے بھارت پر دباﺅ ڈالے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ علاقے کے اطراف و اکناف میں اپنی ریاستی دہشت گردی میں تیزی لائی ہے۔انہوںنے کہا کہ نظر بندوں کو جیلوںمیں تمام بنیادی سہولیات سے محروم رکھا گیا ہے۔
ایک اور حریت رہنما عمر مغل نے جموں سے جاری ایک بیان میں کہاکہ بھارتی فوج مقبوضہ جموں کشمیر میں آئے روز بیگناہ کشمیریوں کا قتل عام کر رہی ہے جسکا عالمی برادری خاص طور پر اقوام متحدہ کو نوٹس لینا چاہئے ۔ انہوں نے ضلع راجوری میں شہید ہونے والے نوجوانوں کو خراج عقیدت کرتے ہوئے کہاکہ شہداءکا مقدس لہو ایک دن ضرور رنگ لائے گا ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button