بھارت

فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے مارچ کرنے پرعلی گڑھ یونیورسٹی کے 4مسلم طلباء کیخلاف مقدمہ درج 

amu-israel-palestine-war2-1696864579علی گڑھ: بھارت میں پولیس نے غزہ پر جاری اسرائیلی جارحیت کے خلاف اور فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے احتجاجی مارچ کرنے پر علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے 4 مسلم طلبا کے خلاف مقدمہ درج کر لیاہے۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق طلبا نے یونیورسٹی کیمپس میں ڈک پوائنٹ سے باب سرسید گیٹ تک احتجاجی مارچ نکالاتھا۔علی گڑھ کے ایس پی سٹی   آر شیکھر پاٹھک نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پولیس نے مارچ کرنے پر یونیورسٹی کے مسلم طلبا کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ طلبا کے  خلاف تعزیرات ہند کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔پاٹھک نے مزیدکہا کہ عاطف، خالد، کامران اور نوید چوہدری ایف آئی آر میں نامزد چار طلبا ہیں۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ مظاہرین نے مارچ کے لیے کوئی پیشگی اجازت نہیں لی تھی اور طلبا نے ایک "دہشت گرد  گروپ” کی حمایت میں مارچ کیاہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button