بھارت

نئی دلی کی روہنی کورٹ میں فائرنگ سے 2 وکیل زخمی

نئی دلی 22اپریل (کے ایم ایس)بھارت کے دارلحکومت نئی دلی کی ایک عدالت میں فائرنگ سے 2وکیل زخمی ہو گئے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق نئی دلی کی روہنی کورٹ کے گیٹ نمبر 8پرتعینات سکیورٹی افسر اور وکلاکے درمیان جھگڑے کے دوران سکیورٹی افسر نے گولیاں چلادیں جس سے دو وکلا زخمی ہو گئے۔ زخمی وکلا کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔عدالت میں گولیاں چلنے کی آوازیں سنتے ہی افراتفری پھیل گئی۔ اس واقعے کے بعد وکلا مشتعل ہو گئے اور انہوں نے فائرنگ میں ملوث سیکورٹی اہلکار کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا اور خبردار کیا کہ اگر جلد کارروائی نہیں کی گئی تو وہ احتجاجی دھرنادیں گے اور ہڑتال کریں گے۔پولیس واقعے کی تفتیش کررہی ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button