بھارت

بی جے پی ذات پات، نسل اور مذہب کے نام پر بھارت کو تقسیم کررہی ہے: راہول گاندھی

download (3)ایٹا نگر: بھارت میں کانگریس کے رہنما راہل گاندھی نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی ذات پات، نسل اور مذہب کے نام پر ملک کو تقسیم کر رہی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق راہول گاندھی نے ریاست اروناچل پردیش کے علاقے ڈوئمکھ کے رہائشیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی لوگوں کو مذہب اور زبان کے نام پر آپس میں لڑانے کے لئے اکساتی ہے۔انہوں نے کہاکہ بی جے پی چند تاجروں کے مفاد کے لیے کام کرتی ہے نہ کہ ان لوگوں کے مفاد کے لیے جن کو مشکلات کا سامنا ہے۔ راہل گاندھی نے کہاکہ دوسری طرف کانگریس لوگوں کو متحد کرنے اور ان کی بہتری کے لیے کام کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے دور حکومت میں نہ تو حکومت عوام کی شکایات سننے کے لیے تیار ہے اور نہ ہی میڈیا ان کے مسائل کو اجاگر کرتا ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button