بھارت

بھارتی پولیس کا خالصتان کے حامی سکھ رہنماامرت پال سنگھ کو گرفتارکرنے کا دعویٰ

جالندھر18مارچ(کے ایم ایس) بھارتی پولیس نے خالصتان کے حامی سکھ رہنمااوروارث پنجاب کے سربراہ امرت پال سنگھ کو جالندھر سے گرفتارکرنے کا دعویٰ کیاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پولیس کی تقریبا 100 گاڑیاں امرت پال سنگھ کی گاڑی کا تعاقب کررہی تھیں اورپولیس نے انہیں شاہکوٹ کے قریب ایک گائوںمہت پور کے مقام پر گرفتار کر نے کا دعویٰ کیاہے۔ امرت پال سنگھ کے چھ ساتھیوں کو بھی پولیس نے گھنٹوں تک جاری رہنے وا لے تعاقب کے بعد گرفتار کیا ہے۔اس واقعے کے بعد پنجاب کے ہوم سیکرٹری نے اعلان کیا ہے کہ ریاست میں انٹرنیٹ سروسز کل تک بند کر دی گئی ہیں جبکہ پنجاب میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button