بھارت

مودی سرکار دنیا کے تمام مسلمانوں سے باضابطہ معافی مانگے، شیری رحمان

اسلام آباد 06جون(کے ایم ایس)
وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے بی جے پی رہنمائوں کے توہین آمیز بیانات کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی جے پی رہنمائوں نے مسلمانوں کی دل آزاری کی ہے، اس سے نہ صرف بھارت بلکہ دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں، عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیمیں اس کا نوٹس لیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق شیری رحمان نے ایک بیان میں کہا کہ مودی حکومت حساس مذہبی معاملات پر لوگوں میں نفرت پھیلا رہی ہے، عالمی برادری کا رواداری کا معیار باقی ممالک کے لئے الگ اور مودی کے لئے الگ نہیں ہو سکتا، بھارتی انتہا پسندی دنیا کے لئے خطرہ بن چکی ہے۔شیری رحمان نے کہا کہ بی جے پی رہنمائوں کی صرف رکنیت معطل کرنا کافی نہیں، مودی سرکار کو دنیا کے تمام مسلمانوں سے باضابطہ معافی مانگنی چاہئے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button