بھارت
اتراکھنڈ :بھگوت گیتا دیگر ہندو کتابوں کی تعلیم کو اسکولوں کے نصاب میں شامل کیاجائے گا
نئی دلی 02 مئی(کے ایم ایس)
بھارت کی چار ریاستوں میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی زیرقیادت حکومتوں کے اسکولوں میں ہندوئوںکی مذہبی کتاب بھگواد گیتا کی تدریس نصاب تعلیم میں شامل کرنے کی حمایت کے بعد، اتراکھنڈ حکومت نے سکولوں کے نصاب تعلیم کو دوبارہ ترتیب دینے کا اعلان کیا ہے جس میں وید، گیتا رامائن اور ہندوئوںکی دیگر مذہبی کتابوںکو شامل کیا جائے گا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ریاست کے وزیر تعلیم دھن سنگھ راوت نے اعلان کیا ہے کہ قومی تعلیمی پالیسی کے نفاذ کے ساتھ ساتھ اتراکھنڈ حکومت اپنے نصاب میں ترمیم کرکے ہندو ئوںکی مذہبی کتابوں کو بھی شامل کرے گی۔انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ” عوام سے تجاویز لینے اور ماہرین تعلیم سے مشورہ کرنے کے بعد نصاب میں وید، گیتا، رامائن اور اتراکھنڈ کی تاریخ کو شامل کیاجائے گا۔