مقبوضہ جموں و کشمیر

پیپلز لیگ کا تنازعہ کشمیر کے پر امن حل پر زور

 

سرینگر18 ستمبر (کے ایم ایس )
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں پیپلز لیگ نے بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں بیگناہ کشمیریوں کے قتل عام کے خاتمے کیلئے مسئلہ کشمیر کے پر امن حل پر زور دیا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق جموں وکشمیر پیپلز لیگ کے رہنماﺅں محمد حمزہ اور رئیس احمد نے سرینگر میں ایک تعزیتی اجلاس سے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ خطے کو تباہی سے بچانے کیلئے تنازعہ کشمیر کو فوری طور پر حل کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہوںنے کہا کہ خطے کی تیزی سے بدلتی ہوئی جغرافیائی سیاسی حقیقت بھی تنازعہ کشمیر کے فوری حل کی ضرورت کی طرف اشارہ کرتی ہے۔پیپلز لیگ کے رہنماﺅں نے بھارتی حکومت پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کیلئے 5اگست 2019اور اسکے بعد کیے جانے والے اپنے تمام غیر قانونی اقدامات واپس لے ۔ انہوںنے غیر قانونی طور پر نظر بند تمام کشمیریوں کی رہائی کا بھی مطالبہ کیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button