مقبوضہ جموں و کشمیر

کولگام میں لاپتہ نوجوان کی لاش برآمد،رامبن اور ریاسی میں سڑک حادثات میں چار افراد کی موت

سرینگر: غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں ضلع کولگام سے لاپتہ ہونے والے ایک نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق27سالہ عادل بشیرجو رعناواری سرینگر کا رہائشی ہے، 30ستمبر 2024سے لاپتہ تھا۔ اس کے گھر والوں نے بتایاکہ وہ کام کے لیے گھر سے نکلا اور واپس نہیں لوٹا۔ اس کی لاش اہرہ بل کے قریب دریاسے برآمد ہوئی۔گزشتہ ہفتے عادل کے ساتھ لاپتہ ہونے والی خاتون کی لاش دریائے جہلم سے برآمد ہوئی تھی۔ حکام نے تحقیقات کے بعد بتایاکہ لاپتہ ہونے سے قبل دونوں کو ایک گاڑی میں ایک ساتھ دیکھا گیا تھا۔
دریں اثناء رامبن اور ریاسی اضلاع میں دو الگ الگ سڑک حادثات میں چار لوگوں کی موت ہو گئی اور کئی دیگر زخمی ہوگئے۔ادھر بانڈی پورہ کے علاقے حاجن میں ایک 60سالہ شخص محمد عبداللہ شیخ ٹریکٹر کی زد میں آکرجاں بحق ہوگیا۔ بانڈی پورہ کے ہی علاقے سوناواری میں ایک 14 سالہ لڑکی نے خودکشی کی کوشش کی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button