مقبوضہ جموں و کشمیر

ایمنسٹی انٹرنیشنل، اقوام متحدہ کی نمائندہ خصوصی کا کشمیری صحافی کی گرفتاری پر اظہار تشویش، فوری رہائی کا مطالبہ

نئی دہلی 21مارچ(کے ایم ایس)ایمنسٹی انٹرنیشنل اوراقوام متحدہ کی نمائندہ خصوصی نے کشمیری صحافی عرفان معراج کی گرفتاری پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیاہے۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل انڈیا بورڈ کے سربراہ آکارپٹیل نے ایک بیان میں کہاکہ کشمیری صحافی عرفان معراج کی دہشت گردی کے الزامات کے تحت گرفتاری ایک دھوکہ ہے۔ یہ گرفتاری جموں و کشمیر میں طویل عرصے سے جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں، میڈیا کی آزادی پر پابندیوں اور سول سوسائٹی کے خلاف کریک ڈائون کی ایک اور مثال ہے۔انہوں نے کہاکہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں آزادی اظہار اور اجتماع کے حقوق کی پامالی کا سلسلہ بلا روک ٹوک جاری ہے۔انہوں نے کہاکہ عرفان معراج جیسے انسانی حقوق کے کارکنوں کی حوصلہ افزائی اور حفاظت کی جانی چاہیے نہ کہ ان پر مظالم ڈھانے چاہیے۔آکار پٹیل نے عرفان معراج کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ یہ ظلم وجبر بند ہونا چاہیے۔انہوں نے کہاکہ انسانی حقوق کے جائز کام کو جرم بنانا انتہائی تشویشناک ہے اور حکام کو اس کا فوری خاتمہ کرنا چاہیے۔انہوں نے کہاکہ بھارتی حکام کو انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے لیے استثنیٰ کو ختم کرنا چاہیے اور اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ انسانی حقوق کے محافظ اور کارکن بغیر کسی خوف کے ایک محفوظ اور سازگار ماحول میں کام کر سکیں۔
دریں اثناء انسانی حقوق کے کارکنوں کی صورتحال کے بارے میں اقوام متحدہ کی نمائندہ خصوصیMary Lawlor نے بھی عرفان معراج کی گرفتاری پر اپنی تشویش کا اظہار کیا اور اس کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ میں انسانی حقوق کے کشمیری کارکن اور صحافی عرفان معراج کے بارے میں فکر مند ہوں جنہیں سرینگر میں این آئی اے کے دفتر آنے کے لیے کیا گیا اور 2020کے ایک کیس میں گرفتار کیا گیا۔عرفان معراج کو این آئی اے نے 20مارچ کو سرینگر میں تعزیرات ہند اور غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون یو اے پی اے کے تحت گرفتار کیا تھا۔وہ Wande Magazineکے بانی ایڈیٹر ہیں اور اب TwoCircles.netمیں سینئر ایڈیٹر کے طور پر کام کرتے ہیں۔ انہوں نے دی انڈین ایکسپریس، الجزیرہ، ہیمال سائوتھ ایشین، ڈی ڈبلیو اور ٹی آر ٹی ورلڈ جیسے اہم اداروں میں کام کیاہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button