پاکستان

جموں و کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے ، مشعال ملک

اسلام آباد23مارچ (کے ایم ایس )
پیس اینڈ کلچر آرگنائزیشن کے چیئرپرسن مشعال حسین ملک نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور کشمیریوں اور پاکستانیوں کاو کبھی بھی ایک دوسرے سے جدانہیں کیاجاسکتا۔
نظر بند حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے 23مارچ یوم پاکستان کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور پاکستانی عوام حق خودارادیت کی جدوجہد میں کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ مسئلہ کشمیر تقسیم برصغیر کا نامکمل ایجنڈا ہے اور تنازعہ کشمیر کے حل کے لیے دو قومی نظریہ اب بھی بنیاد فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن اور استحکام بھارت اور پاکستان کے درمیان تمام تصفیہ طلب مسائل بالخصوص تنازعہ جموں و کشمیر کے حل پر منحصر ہے۔ انہوں نے انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں کی نشاندہی بھی کی جس کی وجہ سے قابض بھارتی افواج نے مقبوضہ علاقے میں نہتے کشمیریوں پر ظلم و بربریت اورانسانی حقوق کی پامالیوں کی تمام حدیں پار کرتے ہوئے کشمیریوں کی زندگیوں کو جہنم بنادیاہے۔مشعل حسین نے مزید کہا کہ ستم ظریفی یہ ہے کہ انسانی حقوق کی تنظیمیں اور عالمی طاقتیں مقبوضہ کشمیرمیں پیدا ہونے والے انسانی بحران کو نظرانداز کررہی ہیں ۔انہوں نے اقوام متحدہ اور او آئی سی پر زور دیا کہ وہ مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کرنے کے لیے اپنا اہم کردار ادا کریں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button