پاکستان

قومی اسمبلی میں کشمیری عوام سے اظہاریکجہتی کیلئے قرارداد متفقہ طورپرمنظور

اسلام آباد:قومی اسمبلی نے بھارت کے زیرقبضہ جموں وکشمیرمیں 27اکتوبر کو منائے جانیوالے یوم سیاہ کے موقع پر کشمیری عوام سے اظہاریکجہتی کیلئے ایک قراردادمتفقہ طورپرمنظورکی گئی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق وفاقی وزیرامورکشمیروگلگت بلتستان انجینئر امیرمقام نے اس حوالے سے قراردادایوان میں پیش کی ۔ جس کی ایوان نے متفقہ طورپرمنظوری دیدی۔ قراردادکے متن میں کہاگیاہے کہ 27اکتوبر1947 کو سرینگر میں بھارتی افواج کے داخل ہونے کے77سال مکمل ہونے کے موقع پر قومی اسمبلی کا یہ اجلاس کشمیری عوام کی اپنے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد میں ان سے پاکستان کی طرف سے مکمل سیاسی ، سفارتی اوراخلاقی حمایت کا اعادہ کرتا ہے۔ قرارداد میں زوردیاگیاہے کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن اور استحکام تنازعہ جموں و کشمیر کے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرادادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حتمی حل پر منحصر ہے۔قرارداد میں کہاگیاہے کہ یہ ایوان بھارت کے غیرقانونی زیرتسلط جموں وکشمیرکی بین الاقوامی سطح پرتسلیم شدہ متنازعہ حیثیت، آبادی کے تناسب اورسیاسی منظرنامے کوتبدیل کرنے کی بھارت کی مسلسل کارروائیوں کوایک بار پھر مستردکرتاہے۔قرارداد میں ہزاروں کشمیری سیاسی کارکنوں کی طویل عرصہ سے نظربندی اورکئی کشمیری سیاسی جماعتوں پرپابندی کی مذمت بھی کی گئی ہے۔قرارداد میں واضح کیاگیاہے کہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں نام انتخابات جموں وکشمیرکے عوام کے حق خودارادیت کاہرگزمتبادل نہیں ہوسکتے۔اس سے قبل انجینئر امیرمقام نے کہاکہ کشمیریوں کی جدوجہدپوری دنیا کے سامنے ہیں، کشمیریوں نے اپنے پیدایشی حق خودارادیت کیلئے بے مثال قربانیاں دیکر ایک تاریخ رقم کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ کشمیرکے بارے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پرعمل درآمدپرزوردیا۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ سات دہائیوں کے دوران قابض بھارتی فوجیوں نے 96ہزارسے زائد کشمیریوںکو شہیداور،ایک لاکھ سے زائد گھروں کومسمارکیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ بھارت نے اگست2019میں جموںوکشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کے بعد مقبوضہ کشمیر کی آبادی کا تناسب بگاڑنے کیلئے غیر کشمیری ہندوئوں کو مقبوضہ علاقے میں آباد کرناشروع کردیاہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کشمیریوں کی کی سیاسی،اخلاقی اورسفارتی حمایت جاری رکھے گا۔انہوں نے مزیدکہاکہ وزیراعظم نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس کے موقع پر کشمیریوں اورفلسطینیوں کا مقدمہ بھرپور طورپرپیش کیاہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button