پاکستان

فلسطینیوں کے حقوق سے متعلق عالمی عدالت کے حالیہ فیصلے کا اطلاق جموں و کشمیر پر بھی ہوتا ہے، منیر اکرم

pakistan muneer akram in UNاقوام متحدہ:
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے فلسطین اور بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں مماثلت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں مقبوضہ علاقوں میں حق خود ارادیت اور طاقت کے بل پر قبضے سے متعلق بنیادی بین الاقوامی اصولوں کی خلاف ورزی کی جارہی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مشن اور قونصلیٹ جنرل کی طرف سے مشترکہ طور پر منعقدکرائے گئے کشمیر یکجہتی اجلاس سے خطاب میں پاکستانی مندوب منیر اکرم نے کہا کہ فلسطین بارے عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کا اطلاق صرف اسرائیل کے زیر تسلط فلسطینی علاقے پر ہی نہیں ہوتا بلکہ یہ بین الاقوامی قانون کا حصہ بن چکا ہے اور اس کا اطلاق مقبوضہ جموں و کشمیر پر بھی ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی بھی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ دونوں علاقوں میں پائی جانے والی غیر قانونی صورتحال کو تسلیم نہ کرے اور قابض طاقت کی غیر قانونی موجودگی کو ختم کرنے کیلئے مزید کارروائی پر غور کرے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان فلسطین کے ساتھ ساتھ مقبوضہ جموں و کشمیر کے معاملے میں بھی عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کو لاگو کرنے کی کوشش کرے گا۔ تقریب میں ترکیہ کے مستقل مندوب احمد یلدز، او آئی سی کے رابطہ گروپ برائے کشمیر سے تعلق رکھنے والے سفارت کاروں، کشمیری تارکین وطن کمیونٹی کے ارکان، نوجوانوں اور طلبہ سمیت بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔تقریب سے ورلڈ کشمیر اویئرنس فورم کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر غلام نبی فائی، سینئر فلسطینی صحافی اور پروفیسر عبدلحمید صیام، سفیر حمید اجیبائی اوپیلوئیرو، اقوام متحدہ میں او آئی سی مشن کے مستقل مبصر اور سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار کے سابق چیئرمین عبدالقیوم نے بھی خطاب کیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button