بھارت

میرا نام ساورکر نہیں ، معافی نہیں مانگوں گا: راہول گاندھی

نئی دہلی26مارچ(کے ایم ایس)بھارت میں کانگریس پارٹی کے سینئر رہنما راہل گاندھی نے کہا ہے کہ وہ ویر ساورکر نہیں ہیں اور کبھی معافی نہیں مانگیں گے۔
راہول گاندھی نے ہتک عزت کے ایک مقدمے میں سزا سنائے جانے اورپارلیمنٹ سے نکالے جانے کے ایک دن بعد نئی دہلی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں گاندھی ہوں، ساورکر نہیں اور گاندھی معافی نہیں مانگتے۔ انہوں نے کہاکہ مجھے نااہل قرار دیا گیا ہے کیونکہ وزیر اعظم میری اگلی تقریر سے خوفزدہ ہیں۔ میں نے ان کی آنکھوں میں خوف دیکھا ہے۔ اسی وجہ سے وہ نہیں چاہتے کہ میں پارلیمنٹ میں بات کروں۔ بی جے پی کے معافی مانگنے کے مطالبے کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرا نام ساورکر نہیں ، میں گاندھی ہوں، میں معافی نہیں مانگوں گا۔ انہوں نے بی جے پی کے ان الزامات کی بھی تردید کی کہ انہوں نے ملک کے اندرونی معاملات میں بین الاقوامی طاقتوں کی مداخلت کی کوشش کی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ انہوں نے اسپیکر سے کہا تھا کہ وہ ان کے لندن بیان پر لگائے گئے الزامات کا ایوان میں جواب دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی رہنمائوں نے دعویٰ کیا کہ میں بھارت مخالف قوتوں کی مدد کر رہا ہوں۔ میں نے اسپیکر سے کہا کہ ان الزامات کا جواب دینا میرا حق ہے۔ لیکن انہوں نے مجھے اجازت نہیں دی۔ انہوں نے کہاکہ میرے پاس صرف ایک راستہ ہے اور وہ ہے سچائی کے لیے لڑنا اور اس ملک کی جمہوریت کا دفاع کرنا۔ مجھے تاحیات نااہل کر دو، مجھے عمر بھر کے لیے جیل بھیج دو، میں چلتا رہوں گا۔ راہول گاندھی کو جمعرات کو گجرات کے شہر سورت کی ایک عدالت نے مجرم قرار دیتے ہوئے ہتک عزت کے ایک مقدمے میں دو سال قید کی سزا سنائی۔ جس کے نتیجے میںاگلے ہی دن انہیں بطور رکن پارلیمنٹ نااہل قرار دے دیا گیا، جس پر حزب اختلاف کی طرف سے شدید ردعمل سامنے آیاہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button