بھارت

بھارت :کرناٹک میں عیدگاہ گرائونڈ کا نام تبدیل کرکے رانی چنیما کے نام پر رکھنے کی تیاری مکمل

ہبلی08نومبر(کے ایم ایس)بھارتی ریاست کرناٹک میں بی جے پی کی ہندوتوا حکومت نے ہبلی کے عیدگاہ گرائونڈ کا نام تبدیل کرکے رانی چنیما کے نام پر رکھنے کی تیاری مکمل کرلی ہے۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ اس سلسلے ہبلی دھارواڑ میونسپل کارپوریشن کے میئر ایریش انچیت گیری نے کمشنر کو ہدایات جاری کردی ہیں۔ اس حوالے سے فیصلہ گزشتہ ہفتے منعقدہ ایک اجلاس میں کیا گیاتھا جس کے بعد میئر نے یہ ہدایات جاری کیں۔ اس سے پہلے بی جے پی کے ایک کونسلر سنتوش چوہان نے 28اگست کویہ مسئلہ ہبلی دھارواڑ میونسپل کارپوریشن کے نوٹس میں لایا تھا۔میئر انچیت گیری نے صحافیوں کو بتایا کہ جنرل باڈی میٹنگ میں عیدگاہ کا نام رانی چنیما رکھنے کا فیصلہ کیا گیا کیونکہ یہ ایچ ڈی ایم سی کی ملکیت ہے اور بورڈ بھی بنایا جائے گا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ گرائونڈ کا فی الحال کوئی سرکاری نام نہیں ہے۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق عیدگاہ گرائونڈ اس وقت مسلمانوں کی ملکیت میں ہے جہاں وہ عید الفطر اورعید الاضحی کی نمازیں ادا کرتے ہیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button