بھارت

جماعت اسلامی، جمعیت علمائے ہند کا مسلمانوں کیخلاف تشدد میں اضافے پر اظہار تشویش

JUI Indiaنئی دہلی:
بھارت کی سرکردہ مسلم تنظیموں جماعت اسلامی ہند اور جمعیت علمائے ہند نے مسلمانوں کے خلاف تشدد میں خطرناک حد تک اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق جماعت اسلامی ہند کے نائب صدر پروفیسر سلیم انجینئر نے چھتیس گڑھ، اتر پردیش، گجرات، مغربی بنگال، تلنگانہ، اڈیشہ، اور راجستھان جیسی ریاستوں میں فرقہ وارانہ تشدد، لنچنگ کے واقعات، اور انہدامی کارروائیوں میں پریشان کن اضافے پرگہری تشویش ظاہر کی۔
جمعیت علمائے ہند کے صدر مولانا محمود اسعد مدنی نے تنظیم کی گورننگ کونسل سے خطاب کرتے ہوئے ہجومی تشدد اور مسلمانوں کیخلاف تفرقہ انگیز بیان بازی کی مذمت کی۔مسلم تنظیموں نے لنچنگ کے واقعات کو روکنے اور اقلیتی برادریوں کے تحفظ کے لیے فوری طور پر حکومتی کارروائی اور سخت قوانین کے نفاذ کا مطالبہ کیا ۔ نریندر مودی کی زیر قیادت این ڈی اے حکومت کی مسلسل تیسری مدت کے آغاز کے بعد سے اب تک بھارت میں نچنگ کے 12 واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button