جدوجہدآزادی کشمیریوں کے جذبات کی عکاسی کرتی ہے
اسلام آباد26مارچ(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں لوگ اپنے حق خود ارادیت کے حصول کے لیے جدوجہد کررہے ہیںجس کا وعدہ ان سے اقوام متحدہ نے کررکھا ہے اور یہ جدوجہد علاقے کے عوام کے جذبات کی عکاس ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے آج جاری کی گئی ایک تجزیاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی ایک مقامی عوامی تحریک ہے کیونکہ روزانہ کی بنیاد پر دی جانے والی کشمیریوں کی قربانیوں سے اس کا مقامی کردار عیاں ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کشمیریوں کی تحریک آزادی کو عالمی سطح پر ایک منصفانہ جدوجہد کے طور پرتسلیم کیا گیا ہے اور تحریک آزادی کشمیر کو غیر ملکی شہ پرقرار دینے کے مودی کے عزائم کا مقصد اسے بدنام کرنا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مودی حکومت کو یاد رکھنا چاہیے کہ آزادی کے لیے جدوجہد کرنے والے لوگوں کو دہشت گردی سے نہیں جوڑا جا سکتا۔انہوں نے کہا کہ بھارت مقامی کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو سپانسرڈ قرار دے کر دنیا کو بیوقوف نہیں بنا سکتا۔ رپورٹ میں کہاگیا کہ مودی حکومت کشمیریوں کی مقامی اوراپنی تحریک کو سپانسرڈ کالیبل لگانے کے اپنے مذموم عزائم میں ناکام رہے گی اور کامیابی تحریک آزادی کا مقدر ہے۔