بھارت

بھارتی اور نیپالی مسافر طیارے فضامیں ٹکرانے سے بال بال بچ گئے

کھٹمنڈو27مارچ (کے ایم ایس )
بھارت کے ایئر انڈیا اور نیپال ایئر لائنز کے مسافر طیارے فضا میں حادثے سے بال بال بچ گئے۔
دونوں طیارے کھٹمنڈو ایئر پورٹ کے قریب آمنے سامنے آ گئے ۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی اطلاعات میں کہاگیاہے کہ ایئر انڈیا کا A-320 طیارہ 19ہزار فٹ کی بلندی پر پرواز کر رہاتھا جبکہ نیپال ایئر لائنز کا طیارہ 15ہزار فٹ کی بلندی سے اوپر کی جانب آ رہا تھا۔نیپالی طیارے کے کپتان نے مخالف سمت میں طیارہ دیکھ کر طیارے کو 7 ہزار فٹ تک نیچے اتارا۔نیپال سول ایوی ایشن اتھارٹی نے 2 ایئر ٹریفک کنٹرولر معطل کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں طیاروں میں 200سے زائد مسافر سوار تھے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button