سکھ

وزیر اعلیٰ بھگونت مان اکال تخت کی توہین پر سکھوں سے معافی مانگیں، شرومنت اکال دل

چندی گڑھ، 29 مارچ (کے ایم ایس) شرومنی اکالی دل (ایس اے ڈی) نے بھارتی پنجاب کے وزیر اعلی بھگونت مان سے کہا ہے کہ وہ سکھ مذہب کی اعلی ترین علامت” اکال تخت“ کی توہین کرنے پر سکھ برادری سے معافی مانگیں۔
بھگونت مان نے ایک روز قبل خالصتان کے حامی رہنما امرت پال سنگھ اور ان کے حامیوں کے خلاف کریک ڈاون کے دوران گرفتار گئے نوجوانوں کو رہا کرنے کے اکال تخت کے الٹی میٹم پر سوال اٹھایا تھا۔شرومنی اکالی دل کے سینئر رہنما ڈاکٹر دلجیت سنگھ چیمہ نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ نے سکھوں کے جذبات مجروح کیے ہیں لہذا وہ معافی مانگیں۔
ڈاکٹر چیمہ نے کہا کہ وزیراعلیٰ اپنی غلطی سمجھنے کے بجائے تکبر کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ضمانت حاصل کرنے والے نوجوانوں کے خلاف تمام زیر التوا مقدمات کو واپس لیا جائے۔ انہوں نے نوجوانوں، دانشوروں، فنکاروں اور میڈیا والوں کے خلاف ریاستی جبر کو روکنے کا بھی مطالبہ کیا۔انہوںنے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ بھگونت مان مودی حکومت کے ساتھ ملکر پنجایوں کو بدنا م کر رہے ہیں۔، ڈاکٹر چیمہ نے کہا کہ پولرائزیشن کی موجودہ سیاست کا مقصد پنجاب کو پھر سے تاریک دور میں لے جانا ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button