بھارت

ممبئی میں تاریخی مسجد اور مدرسہ کو منہدم کردیاگیا

Masjid and madrassa demolished

ممبئی:بھارت میں مہاراشٹر کی ہندوتوا حکومت نے دارلحکومت ممبئی میں سڑک کو کشادہ کرنے کے نام پر تین دہائیوں پرانے تاریخی مدرسے اور ایک مسجد کو منہدم کر دیاہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ممبئی کے گھاٹ کوپر اندھیری اسٹریٹ میں واقع گلشن احمد رضا مدرسہ اور مسجد طاہرہ کے خلاف آپریشن پولیس کی سخت نگرانی میں کیا گیا۔ ممبئی شہر میں مذہبی عمارتوں کے خلاف یہ دوسری کارروائی ہے۔اس سے قبل 28دسمبر کوکرلا غربی میں گاندھی میدان کے قریب ایک مزار کو غیر قانونی قراردیکر کر منہدم کر دیا گیا تھا۔مسجد اور مدرسہ کے ٹرسٹی منصور شیخ نے کہاہے کہ مسجد کمیٹی نے ممبئی میٹروپولیٹن ریجن ڈیولپمنٹ اتھارٹی سے مسجد اور مدرسہ کیلئے قانونی ضمانت بھی حاصل کررکھی تھی،تاہم اس کے باوجود مسجد اور مدرسہ دونوں کو مہندم کر دیاگیاہے۔ہندوتوا حکومت کی کارروائی پرمقامی مسلمانوں میںشدید غم و غصہ پایاجاتا ہے اور وہ مدرسہ اور مسجد کو منہدم کرنے پر سوال اٹھا رہے ہیں ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button