آزاد کشمیر

میڈیا کو مودی کے مذموم عزائم بے نقاب کرنے کیلئے بھر پور کردار ادا کرنا چاہیے، بیرسٹر سلطان

اسلام آباد 31 مارچ (کے ایم ایس)آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے تمام سیاسی جماعتوں اورذرائع ابلاغ پر زور دیا ہے کہ وہ تنازعہ کشمیر اور نریندر کے مذموم عزم کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے کے لیے اپنا بھر پور کردار ادا کریں۔
بیرسٹر سلطان محمود چوہدری گزشتہ روز کشمیر ہاو¿س اسلام آباد میں آل کشمیر نیوز پیپرز سوسائٹی (اے کے این ایس) کے نومنتخب عہدیداروںکے اعزاز میں افطار عشائیہ سے خطاب کر رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ میڈیا کو مودی کے مذموم عزائم کو عالمی برادری کے سامنے بے نقاب کرنے کیلئے بھر پور اندار سے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کے 5 اگست 2019 کے غیر قانونی بھارتی اقدامات کے بعد بھارتی فوجیوں نے مقبوضہ علاقے میں اپنے مظالم میں بے انتہا تیزی لائی ہے لہٰذا بھارت کا مکروہ چہرہ اور مودی کی ہندوتوا پالیسیوں کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرنے کی اشد ضرورت ہے۔
اے کے این ایس کے صدر امجد چوہدری نے بھی عشائیے سے خطاب کیا ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button