بھارت

بھارت :ہندتو اغنڈوں کی رام نومی تہوار پر مسلم پر تشدد کی ویڈیوز وائرل

 

نئی دہلی01 اپریل (کے ایم ایس) سوشل میڈیا پر بڑی تعداد میں ا یسی ویڈیوز وائرل ہو گئی ہیں جن بھارت میں ہندو توا رہنماﺅں اور غنڈوں کو رام نومی تہوار کی ریلیوں کے دوران مسلمانوں کے خلاف بڑے پیمانے پر تشدد اور نفرت انگیز تقاریر کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
یہ ویڈیوز مہاراشٹر، گجرات، بہار، مغربی بنگال، مدھیہ پردیش، جھارکھنڈاور اتر پردیش وغیرہ کی ہیں۔ میر فیصل نامی ایک صحافی نے ان میں سے بہت سی ویڈیوز اپنے ٹوئٹر ٹائم لائن پر شیئر کی ہیں۔ ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بہار کے لکھی سرائے میں بڑی تعداد میں ہندو ’جے شری رام‘ کے نعرے لگا رہے ہیں، انہوں نے تلواریں اٹھا رکھی تھیں۔ ہندو توا غنڈوں کو یہ کہتے ہوئے بھی سنا جاسکتا ہے ”جو لوگ پاکستان کو پسند کرتے ہیں وہ پاکستان چلے جائیں“۔گجرات کے شہر وڈودرا میں مسلمانوں پر پولیس کریک ڈاو¿ن کی بھی ایک ویڈیو ہے۔
مدھیہ پردیش کے شہر کھنڈوا میں ایک مسلم نوجوان کو لہولہاںکردیاگیا۔ ایک ویڈیو میں زخمی نوجوان کو ہسپتال کے بسترپر پڑا دیکھا جاسکتا ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button