مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارت میں پولیس اورہندوانتہاپسندوں کا عید میلاد النبیﷺ کے جلوس پر حملہ، متعدد افرادکو زخمی

 

protest

نئی دہلی 19 اکتوبر (کے ایم ایس)بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں پولیس اور ہندو انتہا پسندوں نے مسلمانوں کے عید میلاد النبیﷺ کے جلوس پر حملہ کرکے متعدد افرادکو زخمی کردیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مسلمانوں نے مدھیہ پردیش کے قصبے دھرمیں آج پیغمبر اسلام حضرت محمد ﷺ کے یوم ولادت کے موقع پر پرامن جلوس نکالا۔ہندو انتہا پسندوں نے جلوس کو سڑکوں سے گزرنے سے روک دیا۔ اس موقع پر ہندو انتہاپسندوں نے جلوس کے شرکاءپر شدید حملہ کیا جس سے متعدد افراد زخمی ہوگئے۔سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس بھی ہندو انتہاپسندوں کے ساتھ مل گئی اور مسلمانوں پر لاٹھی چارج کیا۔ذرائع ابلاغ کی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ایک طرف ہندو انتہاپسند لاٹھیوں اور پتھروں سے مسلمانوں پر حملہ کر رہے تھے اور دوسری طرف پولیس فورس بھی لاٹھیوں سے مسلمانوں پر تشدد کر رہی تھی۔ رپورٹس میں بتایا گیا کہ پولیس اہلکار مسلمانوں کی داڑھی کھینچتے رہے اور انہیں ان کے بالوں سے زمین پر گھسیٹتے رہے۔
دریں اثناءبھارتی ریاست اترپردیش کے شہر کانپورمیں عید میلاد النبی ﷺ کے جلوس کی اجازت نہ ملنے پر مسلمانوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مسلمانوں کی ایک بڑی تعداد پریڈ چوک پر پہنچی ، احتجاجی مظاہرہ کیا اور نعرہ بازی کی۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا جس سے کئی افراد زخمی ہوگئے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button