بھارت

راہل گاندھی نے ہتک عزت کے مقدمے میں سزا کو چیلنج کر دیا ،آئندہ سماعت 3مئی کو ہو گی

نئی دلی 03اپریل(کے ایم ایس)
بھارت میں اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے گجرات کی ایک عدالت کی طرف سے ہتک عزت کے مقدمے میں انہیں دو سال قید کی سزا سنانے کے فیصلے کو چیلنج کر دیا ہے ۔
راہل گاندھی پریانکا گاندھی اور کانگریس کے حکومتوں والی تین ریاستوں کے وزرائے اعلی کے علاوہ بڑی تعداد میں پارٹی کارکنوں اور لیڈروںکے ہمراہ گجرات کی سورت سیشن کورٹ پہنچے اورعدالتی فیصلے کیخلاف اپیل دائر کی۔
پیر کو راہل گاندھی کے وکیل نے اپیل فائل کی اور پھر اس کے بعد سورت کورٹ نے اس معاملے پر آئندہ سماعت کے لیے 3 مئی کی تاریخ مقرر کی ہے۔ اس دوران عدالت نے راہل گاندھی کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کے لیے 13 اپریل کی تاریخ مقرر کی ہے اور اس وقت تک کے لیے انھیں ضمانت دینے کا فیصلہ سنایاگیا ہے۔
واضح رہے کہ گجرات کی سیشن عدالت نے راہل گاندھی کو انکے خلاف ہتک عزت کے مقدمے میں دو سال قید کی سزاسنائی تھی۔
ادھربھارت کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتاپارٹی نے راہول گاندھی کی طرف سے عدالت جاکر اپیل دائر کرنے کو ڈرامہ قرار دے دیتے ہوئے کہاہے کہ راہول گاندھی نے پارٹی رہنمائوں کے ساتھ جاکر عدالت پر دبائو ڈالنے کی کوشش کی ہے۔دوسری جانب کانگریس رہنما ئو ں نے کہاہے کہ وہ عدالت پر دباو ڈالنے کیلئے نہیں بلکہ راہول گاندھی کی حمایت کیلئے ان کے ساتھ عدالت گئے تھے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button