مقبوضہ جموں و کشمیر

سرینگر:انجمن اوقاف جامع مسجد کا میر واعظ عمر فاروق کی مسلسل نظر بندی پر اظہار افسوس

 

سرینگر07 اپریل (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر نے تنظیم کے سربراہ میر واعظ عمر فاروق کی مسلسل غیر قانونی نظربندی پر سخت افسوس ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ قابض بھارتی انتظامیہ نے آج مسلسل 189ویں جمعہ بھی انہیں نماز کی ادائیگی کیلئے جامع مسجد جانے کی اجازت نہیں دی۔
انجمن اوقات کی طرف سے سرینگر میںجاری ایک بیان میں کہا کہ ماس مقدس میں بھی میر واعظ کی غیر قانونی نظربندی کا سلسلہ بدستور جاری ہے جو انتہائی افسوسناک ہے۔ بیان میںکہا گیاکہ مقبوضہ وادی کے مختلف علاقوں سے آج بھی بڑی تعداد میںلوگ میر واعظ کا وعظ سننے کے لیے جامع مسجد پہنچے تھے تاہم انہیں وہاںنہ پاکر وہ سخت مایوس ہوئے۔ بیان میں میر واعظ کی مسلسل نظر بندی کو حددرجہ غیر قانونی ، غیر انسانی اور غیر اخلاقی قرار دیکر ان کی فوری رہائی کا مطالبہ دہرایا گیا۔
بیان میں کہا گیاکہ جامع مسجد کے امام حئی سید احمدنقشبندی نے بھی میرواعظ کی طویل نظربندی کیخلاف شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ عوامی جذبات کو مدنظر رکھتے ہوئے انکی فوری رہائی عمل میںلائے۔انہوں نے کہا کہ میرواعظ کی نظر بندی مذہبی اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ جامع مسجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی کیلئے آنے والوں نے آج پھر یہ شکایت کی کہ پولیس اہلکاروں نے ان کے موبائل فون اور شناختی کارڈ اپنی تحویل میں لینے کے بعد ہی انہیں مسجدمیں داخل ہونے کی اجازت دی۔ انجمن اوقات نے بیان میں پولیس حکام پر زور دیا کہ وہ نمازیوں کے ساتھ اس طرح کا رویہ ترک کریں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button