بھارت

بھارتی حکام نے دہلی میں مسجد بنگالی مارکیٹ کے مدرسے کو بلڈوزرسے مسمارکردیا

نئی دہلی11 اپریل(کے ایم ایس)بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں حکام نے مسجد بنگالی مارکیٹ کے مدرسے کا ایک حصہ آج صبح بلڈوزر سے منہدم کر دیا ۔
یہ کارروائی لینڈ اینڈ ڈیولپمنٹ آفس نے کی ہے اورمسجد مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ بلڈوزر چلانے کی یہ کارروائی بغیر کسی اطلاع اور نوٹس کے کی گئی ہے۔مسجد بنگالی مارکیٹ کے مدرسے کو منہدم کیے جانے کی تصویریں اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔معروف بھارتی صحافی فرحان یحییٰ نے اپنے یوٹیوب چینل” ہندوستان لائیو” پر اس حوالے سے ایک ویڈیو رپورٹ اپلوڈ کی ہے جس میں مدرسے کی دیواروں پر بلڈوزر چلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔اس ویڈیو کے شروع میں فرحان یحییٰ کہتے ہیں آج 11اپریل کی صبح جب آپ سحری کھا کر نماز فجر ادا کر کے اپنے گھروں میں گہری نیندسوئے ہوئے تھے تو سورج نکلتے ہی مسجد بنگالی مارکیٹ میں بنے مدرسے تحفیظ القرآن دارالعلوم دہلی پر بلڈوزر چلا یا گیا۔ وہ مزید بتاتے ہیں کہ ایل این ڈی او، دہلی پولیس اورپیرا ملٹری فورس کے سنگینوں کے سائے میں یہاں پہنچے، پورے علاقے کومحاصرے میں لیا اور اس کے بعد جے سی بی بلڈوزر کو مدرسے کے ان بڑے کمروں پر چلایاگیا جہاں پر طالب علم اور اساتذہ رہتے تھے۔موصولہ اطلاعات کے مطابق مسجد تقریبا 250سال پرانی ہے۔ مسجد کے جس حصے کو توڑا گیا ہے، وہ کچھ ماہ پہلے ہی نیا تعمیر کیاگیا تھا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button