بھارت

منی پور: حملے میں پیرا ملٹری” سی آر پی ایف“ کے 2 اہلکار ہلاک، متعدد زخمی

crpf killedامپھال:شورز زدہ بھارتی ریاست منی پور میں ایک حملے میں پیرا ملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے دو اہلکار ہلاک اور متعدد شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کوکی علیحدگی پسندوں نے منی پور کے بشنو پور ضلع میں آج(ہفتہ ) رات نارنسینا کے مقام پر آئی آر بی این (انڈیا ریزرو بٹالین) کے ایک کیمپ پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں سی آر پی ایف کے دو اہلکار سب انسپکٹر این سرکار اور ہیڈ کانسٹیبل اروپ سینی ہلاک جبکہ انسپکٹر جادھو داس اور کانسٹیبل آفتاب داس سمیت متعدد اہلکار زخمی ہو گئے۔ ۔

ایک سینئر پولیس افسر نے بتایاعسکریت پسندوں نے کیمپ کو نشانہ بناتے ہوئے پہاڑی چوٹیوں سے اندھا دھند فائرنگ کی اور بم پھینکے۔ انہوںنے یہ حملہ آج رات تقریباً ساڑھے بارہ بجے شروع ہوا اور قریبا سوا دو بجے تک جاری رہا

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button