مقبوضہ جموں و کشمیر

پونچھ ، راجوری آپریشن کا گیارھواں روز: بیسیوں گرفتار


جموں21 اکتوبر (کے ایم ایس)
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ وکشمیر میں بھارتی فورسز کی طرف سے جموں خطے کے اضلاع پونچھ اور راجوری میں شروع کیا جانے والاتلاشی آپریشن آج گیارھویں روز میں داخل ہو گیاہے ۔ قابض بھارتی فورسز اہلکاروں نے نام نہاد آپریشن کے دوران اب تک ایک خاتون سمیت بیسیوں افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔
آپریشن کی وجہ سے سرنکوٹ، مینڈھر ، تھنہ منڈی اور دیگر علاقوں کے لوگ انتہائی مشکلات کا شکار ہیں اور وہ گھروں تک محدود ہو چکے ہیں۔
دریں اثنا بھارتی فوجیوں نے ضلع کشتواڑ کے علاقے ٹھاٹھری سے سہیل احمد نامی ایک نوجوان کو گرفتار کر لیا ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button