مقبوضہ جموں و کشمیر

بڈگام: گرفتار شخص کے اہلخانہ کا مظاہرہ


سرینگر21 اکتوبر (کے ایم ایس)
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں غیر قانونی طور پر گرفتار کیے گئے ایک کشمیری کے اہلخانہ نے اسکی گرفتاری اور اسے مقبوضہ وادی سے باہر دور دراز کی ایک بھارتی جیل میں منتقل کیے جانے کے خلاف مظاہرہ کیا ہے۔
گرفتار شخص معراج الدین کے اہلخانہ بڈگام میں ضلعی ترقیاتی کمشنر کے دفتر کے باہر جمع ہو گئے اور زبردست احتجاج کیا۔انہوںنے معراج الدین کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ۔ دو بچوں کے والد معراج الدین کی اہلیہ نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ اسکے شوہر کو بلا وجہ گرفتار کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ معراج الدین کو سرینگر کی جیل سے دور دراز کی ایک بھارتی جیل میں منتقل کر کے انہیں مزید پریشانی میں مبتلا کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button