مقبوضہ جموں و کشمیر

گاندربل سے ایک لڑکی کی لاش برآمد

سرینگر:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں ضلع گاندربل سے ایک لڑکی کو پراسرار حالت میں مردہ پایا گیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نوجوان لڑکی کو ضلع کے علاقے نونر میں اپنی رہائش گاہ کے اندر رسی سے لٹکا ہوا پایا گیا۔اہل خانہ نے اسے فوری طور پر گاندربل کے ضلع اسپتال پہنچایا لیکن ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہے تاکہ اس المناک موت کی وجہ کاپتہ لگایا جاسکے۔ ایک پولیس افسرنے بتایا کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے اور مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button