مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارت:بی جے پی ترجمان کی طرف سے توہین رسالت پر مقدمہ درج

جمشید پور30مئی (کے ایم ایس)
بھارتی ریاست جھار کھنڈمیں آل انڈیا مینارٹی سوشل ویلفیئر فرنٹ نے حکمران بھارتیہ جنتا پارٹی کی ترجمان نوپور شرما کے خلاف توہین رسالت پر منگو پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرایا ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق آل انڈیا مینارٹی سوشل ویلفیئر فرنٹ کے جنرل سکریٹری بابر خان نے ایک بیان میں کہاہے کہ بی جے پی کی ترجمان نے ایک چینل میں پینل ڈسکشن کے دوران توہین رسالت کی تھی اور ان کے خلاف فرنٹ کی درخواست پر منگو پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیاگیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نوپور شرما لوگوں میں نفرت پھیلا رہی ہے۔ بابر خان نے کہاکہ پیغمبر آخر الزمان ۖ کی شان میں نازیبا کلمات سے نہ صرف بھارت بلکہ دنیا بھر کے مسلمانوں کے مذہبی جذبات مجروح ہوئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اگر نوپور شرماکے خلاف فوری کارروائی نہیں کی گئی تو زبردست احتجاج کیا جائے گا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button