بھارت

مودی کا ڈیجیٹل بھارت: مریض کو سٹریچر کی عدم دستیابی کے باعث گھسیٹ کر لفٹ تک پہنچایا گیا

حیدرآباد15اپریل (کے ایم ایس ) نریندر مودی کے ڈیجیٹل بھارت کے دعوﺅں کی قلعی ایک مرتبہ پھر اس وقت کھل گئی جب ریاست تلنگانہ کے نظام آباد سرکاری اسپتال میں چلنے پھرنے سے قاصر ایک مریض کو اس کے رشتہ داروں نے اسٹریچر کی عدم دستیابی کے سبب گھسیٹ کر لفٹ تک پہنچایا اور ڈاکٹر کے پاس لے گئے۔
اس واقعے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔ مریضوں کا کہنا ہے کہ ہسپتال میں روزانہ اوسطاً 15سو مریضوں کا او پی شعبے میں علاج کیا جاتا ہے لیکن ایمرجنسی میں صرف 15 سٹریچرز ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سٹریچروں کی کمی کے باعث مریضوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے جبکہ ہسپتال عملہ مریضوں کے ساتھ انتہائی لاپرواہی برت رہا ہے۔ یہ واقعہ 31مارچ کو پیش آیاتھا۔
ہسپتال انتظامیہ نے تاہم ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذکورہ مریض کو اسکے رشتہ داروں نے سٹریچر کا انتظار کیے بغیر ٹانگوں سے پکڑ کر لفٹ تک پہنچایا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button