بھارت

کانگریس کے مظاہرے پر پولیس کے تشدد سے پی چدم برم کی پسلی ٹوٹ گئی

 

نئی دلی 14 جون (کے ایم ایس)
بھارت میں کانگریس پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وزیر پی چدم برم کی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی طرف سے پارٹی رہنماء راہل گاندھی کو تفتیش کیلئے طلب کئے جانے کے خلاف احتجاج کے دوران پولیس کے تشدد سے ایک پسلی ٹوٹ گئی ہے ۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے راہل گاندھی کو منی لانڈرنگ کے مقدمے کی تفتیش کے سلسلے میں نئی دلی میں ای ڈی کے ہیڈ کوارٹرز میں طلب کیا ہے جس پر احتجاج کیلئے کانگریس پارٹی نے ملک بھر میںمودی حکومت کے خلاف سول نافرمانی کی تحریک شروع کی ہے ۔ تحریک کے دوران پولیس نے متعدد پارٹی رہنمائوں کو گرفتارکرلیا ہے ۔راہل گاندھی نیشنل ہیرالڈ منی لانڈرنگ کیس میں پوچھ گچھ کیلئے جب نئی دہلی میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ پہنچے تو احتجاج کرنے پر پولیس نے راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت، کانگریس پارٹی کے دیگر سینئر لیڈر ادھیر رنجن چودھری اور کے سی وینوگوپال اور دیگر کو گرفتار کرلیا۔ اس دوران مظاہرین پر پولیس کے تشدد میں پی چدمبرم کی بائیں پسلی ٹوٹ گئی ۔راہل گاندھی کو ای ڈی نے 13 جون کو تحقیقات میں شامل ہونے کے لیے طلب کیا تھا۔
ادھر تحقیقاتی ادارے ای ڈی نے کانگریس پارٹی کی سربراہ سونیا گاندھی کومنی لانڈرنگ کے مقدمے میں ایک اور سمن بھی بھیجا ہے جس میں انہیں 23 جون کوپیش ہونے کیلئے کہا گیاہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button