مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر میں بڑھتی ہوئی بھارتی ریاستی دہشت گردی کی مذمت


اسلام آباد 21 اکتوبر (کے ایم ایس)
جموں وکشمیر پیپلز موومنٹ کے نائب چیئرمین عبدالمجید ملک، جموں کشمیر پیر پنجال فریڈم موومنٹ کے نائب چیئرمین قاضی عمران اور جموں کشمیر پیپلز ایسوسی ایشن کے کنوینر خالد شبیر نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بڑھتی ہوئی بھارتی ریاستی دہشت گردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ بھارتی فوج بیگناہ کشمیری نوجوانوں کو آئے روز جعلی مقابلوں میں شہید کر رہی ہے۔
انہوں نے اسلام آباد سے جاری ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ بھارت حق پر مبنی کشمیریوں کی تحریک آزادی کو بدنام کرنے کے لیے انتہائی اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہاہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فورسز نے جموں خطے کے اضلاع پونچھ اور راجوری میں گزشتہ تقریباً ڈیڑھ ہفتے سے نام نہا د تلاشی آپریشن شروع کر رکھا ہے جس کی آڑ میں بیسیوں افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گرفتار کیے جانے والوں میں ایک خاتون اور اسکے دو بیٹے بھی شامل ہیں ۔ عبدالمجید، ملک قاضی عمران اورخالد شبیر نے اقوام متحدہ اور دیگر عالمی اداروں سے اپیل کی کہ وہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں بڑھتی ہوئی بھارتی ریاستی دہشت گردی کا نوٹس لیں اور کشمیریوں کو انکا پیدائشی حق، حق خود ارادیت دلانے کیلئے بھارت پر دباﺅ ڈالیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button