مقبوضہ جموں و کشمیر
کولگام سے ایک نوجوان کی لاش برآمد، کپواڑہ سٹرک حادثے میں تین افراد جان بحق
سرینگر: بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر کے ضلع کولگام سے ایک نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق 25سالہ یاسر حامد بیگ کی لاش ضلع کے علاقے قاضی گنڈ لوئر منڈا میں ایک پرانی ٹول پوسٹ کے قریب ملی ۔
ادھر ضلع کپواڑہ میں ایک کار سڑک سے پھسل کر گہری کھائی میں گرنے سے کم از کم تین افراد جاں بحق ہو گئے۔جاں بحق ہونے والوں کی شناخت مشتاق احمد، نذیر احمد اور فیروز احمد کے طور پر ہوئی ہے۔
ضلع ادھم پور کے علاقے گوردھی میں شادی کی تقریب میں ناقص کھانا کھانے کے باعث دو بچوں کی موت ہو گئی جبکہ پندرہ دیگر بیمار ہو گئے۔