مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارتی فوجیوں نے کولگام میں دو اور کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا

سرینگر04 جنوری (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج ضلع کولگام میں دو اور کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی فوجیوں، سی آر پی ایف اور پولیس کے اہلکاروں نے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے اوکے میں تلاشی اور محاصرے کی ایک مشترکہ کارروائی کے دوران شہید کیا۔ آخری اطلاعات آنے تک علاقے میں فوجی کارروائی جاری تھی اور انٹرنیٹ سروس معطل کردی گئی تھیں جبکہ علاقے کے تمام داخلی اور خارجی مقامات کی ناکہ بندی کرکے گھر گھر تلاشی کی کارروائی جاری تھی ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button